• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد میں تشدد کا شکار گدھا کراچی کے شیلٹر ہوم میں دم توڑ گیا

کراچی(جنگ نیوز)حیدرآباد میں تشدد کا شکار گدھا کراچی کے شیلٹر ہوم میں دوران علاج دم توڑ گیا۔گدھے کی موت کی خبر کی تصدیق شیلٹر ہوم انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر کی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس جانور کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ بہت تکلیف دہ ہے، پاکستان میں جانوروں کی حالت زار کے لیے ہر ایک کو کھڑا ہوناچاہئے ‘ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ کسی اور جانور کے ساتھ ایسا سلوک نہ ہو۔ انتظامیہ اینیمل شیلٹر کے مطابق گدھے کا نام ڈوبی رکھا گیا تھا‘ڈوبی نے خوفناک بدسلوکی کا سامنا کیا‘ وہ بہتر سلوک کا مستحق تھا۔واضح رہے کہ حیدرآباد میں گزشتہ دنوں باہمی جھگڑے کے دوران درندگی کی انتہا کرتے ہوئے ایک شخص نے دوسرے شخص کے گدھے کی ٹانگیں توڑ دی تھیں جس کو سخت مضروب حالت میں کراچی کے شیلٹر ہوم لایا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید