• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں گرمی مزید بڑھنے کا امکان، پارہ 40 ڈگری تک جاسکتا ہے

کراچی(آئی این پی)شہر قائد کا موسم تین دن تک گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مزید گرمی بڑھنے کا امکان ہے، آئندہ 3 روز میں کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75فیصد رہیگا۔اسکے علاوہ جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، شکارپور اور دیگراضلاع میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈتک رہنے کا امکان ہے جبکہ جامشورو، تھرپارکر، دادو اور عمرکوٹ میں آج شام یارات میں آندھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔
اہم خبریں سے مزید