• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ، پانچ ماہ میں 4785مقدمات نمٹائے گئے

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) رواں برس کے پہلے پانچ ماہ میں لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ریکارڈ مقدمات کے فیصلے کئے ہیں۔13ہزار549مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں سے 4ہزار785کے فیصلے کئے گے۔ڈویژن بنچوں میں1657کیسز میں سے719کے فیصلے کیے گئے۔سنگل بنچوں میں11ہزار892میں سے 4ہزار66کے فیصلے سنائے گئے۔اسی مدت کے دوران3ہزار946نئے کیسز دائر ہوئے تھے۔ نمٹائے گئے کیسز کی تعداد نئے کیسز سے زیادہ رہی۔جن میں 24قتل کے مقدمات،277مختلف سزاؤں کے خلاف درخواستیں،16حبس بیجا،49 درخواست ضمانتیں،ٹیکسز کے80جبکہ1413 رٹ پٹیشنز بھی شامل تھیں۔
اسلام آباد سے مزید