• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میںپولیس مقابلہ‘ 3خطرناک کار لفٹرز ہلاک

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں اتوار کی علی الصبح پولیس مقابلے میں تین خطرناک بین الصوبائی کار لفٹرز اپنے انجام کو پہنچ گئے۔ ڈی آئی جی سید علی رضا کے مطابق اے وی ایل سی، سی آر ٹی اور اے ٹی ایس ٹیموں نے مختلف ناکے قائم کئے جہاں مری سے آتی دو گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی تھی۔ اس دوران تین ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ ایک عورت حسیبہ امجد زخمی ہوئی۔ ہلاک افراد کی شناخت الیاس خان‘ وقاص خان سکنہ چارسدہ کے نام سے ہوئی۔ گاڑی لاہور سے چھینی گئی تھی جس کی ڈگی سے متعدد نمبر پلیٹس‘ جیمرز اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ہلاک ملزم الیاس خان خطرناک کارلفٹر گینگ کا سرغنہ جبکہ باقی گینگ ممبر ہیں۔ ملزمان مری سے گاڑی چوری کرکے فرار ہورہے تھے۔ ایک گاڑی لاہور سے چھینی گئی تھی جس کی ڈگی سے متعدد غیرنمونہ نمبر پلیٹس، جیمر، موبالئزر، اگنیشن بریکر ، ایس ایم جی گن، پسٹلز برآمد ہوئی ہیںملزمان متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ 
اسلام آباد سے مزید