• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیوب ویلز اور فلٹریشن پلانٹس کی مشینری کے بارے وزیراعلیٰ شکایات سیل کو درخواست

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی شہر کی 46 یونین کونسلوں میں خراب یا بند ہو جانے والے کروڑوں روپے کی لاگت کے ٹیوب ویلز اور فلٹریشن پلانٹس کی مشینری و دیگر سامان کے بارے وزیراعلی شکایات سیل کو درخواست دیدی گئی ہے۔ اورمطالبہ کیا گیا ہے کہ شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔ظہیراحمداعوان چئیرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی نے درخواست میں کہا ہے کہ ان منصوبوں پر سرکاری خزانے سے بھاری رقوم خرچ کی گئیں، حتیٰ کہ ٹیوب ویلز اور فلٹریشن پلانٹس کے لیے باقاعدہ سرکاری بلڈنگز بھی تعمیر کی گئیں، مگر افسوس کہ آج یہ سہولیات یا تو بند پڑی ہیں یا ان کی مشینری غائب ہے، جبکہ بلڈنگز کے موجودہ استعمال کے حوالے سے بھی شدید ابہام پایا جاتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید