• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکلالہ کینٹ ایریاز کی دو شاہراہوں سے پختہ تجاوزات ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ایریاز کی دو اہم شاہراہوں سے پختہ تجاوزات ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو اس پر ورکنگ کا ٹاسک دیدیا گیا ہے ، چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ ذرائع کے مطابق خواجہ کارپوریشن سے ڈھوک جمعہ (سکول) روڈ کو اپنی اصلی حالت پچاس فٹ تک لایا جائے گا اور اس روڈ کو تلسہ چوک تک چوڑا اور پختہ کیا جائے گا ، اس روڈ پر آنے والی پختہ تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا تاکہ علاقہ شہریوں کو سفر کی بھرپور سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے ، تلسہ روڈ کو کاغذات کے مطابق 44فٹ تک کیا جائیگا۔
اسلام آباد سے مزید