• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاروں خلفائے راشدین کے ایام سرکاری طور پر منائے جائیں‘ جماعت اہلسنت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) جماعت اہل سنت کے صوبائی امیر پنجاب پیر سید خلیل الرحمان شاہ سمیت دیگر قائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ چاروں خلفائے راشدین کے ایام وفات و شہادت سرکاری سطح پر عقیدت و احترام سے منائے جائیں۔ صوبہ بھر کی تمام مساجد‘ مدارس‘ خانقاہوں میں خصوصی تقریبات‘ کانفرنس اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے۔ علماء نے فلسطین اور غزہ میں بے گناہ عورتوں بچوں پر بدترین مظالم پر شدید مذمت اور اظہار افسوس کیا۔  رہنماؤں نے فلسطین اور غزہ میں یہودیوں کے بدترین مظالم کی شدید مذمت کی ۔انہوں نےعوام سے اپیل کی کہ وہ یہودی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں اور اس معاملے میں غیرت دینی اورحمیت دینی کا ثبوت دیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید