اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہباز شریف نےقومی تعلیمی ایمرجنسی متعلق ایشوز کو حل کرنے کیلئےایجوکیشن ٹاسک فورس تشکیل دے دی ، جس کے چیرمین خود وزیراعظم ہوں گے۔ 19 رکنی ٹاسک فورس میں وفاقی وزیر تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت ، وفاقی وزیر برائے انفار میشن ٹیکنا لوجی وٹیلی کام ‘ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شامل جبکہ وفاقی سیکرٹری ایجوکیشن ٹاسک فورس کے کنوینر ہوں گے ۔ صوبائی وزرائے تعلیم اور سیکریٹریز بھی ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گے۔ ورلڈ بنک کے کنٹری ہیڈ شریک کنوینر ہوں گے۔ دیگر ممبران میں کنٹری ہیڈ ایشیائی ترقیاتی بینک، ہیڈ آف فا رن ‘ کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس ‘ نمائندہ یونیسف ‘کنٹری ہیڈیونسیکو ‘ کنٹر ی ہیڈ ڈبلیو ایف پی ‘ کنٹری ہیڈ جائیکا ‘ چیئر مین پا کستان ایجو کیشن انڈوومنٹفنڈ امجد ثاقب ‘ سی ای و جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ شکیل درانی ‘آ غا خان یو نیورسٹی کے فرید پنجوانی ‘ سٹیزن فا ؤنڈیشن کے سید اسد ایوب ‘ وائس چانسلر لمس علی چیمہ ‘ ڈین لمس سکول آف ایجوکیشن ڈاکٹر فیصل باری اور کنٹری ڈائریکٹر ملالہ فنڈ جاوید ملک بھی ٹاسک فورس کے ارکان میں شامل ہیں۔ ٹاسک فورس پاکستان میں تعلیم کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر پروجیکٹس کی سفارشات مرتب کرے گی۔ ٹاسک فورس تعلیمی نظام اور شرح خواندگی کے اہداف کے حصول میں حائل رکاوٹوں کا بھی تدارک کرے گی۔ ٹاسک فورس غریب بچوں کی تعلیم اور سرکاری سکولوں کے حوالے سے پالیسی سازی پر بھی کام کرے گی اورپاکستان میں تعلیم کے فروغ اور ا سکے معیار کو بہتر بنا نے کے حوالے سے اہم فیصلے کرےگی۔