کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی نے کہا کہ شہر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ ان اسکولوں میں زیر تعلیم ہر بچہ ایک درخت لگائے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کے لیے شجر کاری ضروری ہے کراچی میں سڑکوں کے اطراف اور گرین بیلٹس اور چورنگیوں پر جا بجا کورنوکارپس کے درخت لگادیئے گئے تھے جو ماحولیات کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئے لہٰذا ان درختوں کو بتدریج مقامی سایہ دار درختوں سے تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ ماحولیاتی تقاضوں کو پورا کیا جاسکے اس پر کام شروع کردیا گیا ہےہم کامیابی کے ساتھ کڈنی ہل کی طرز پر گٹر باغیچہ اور لیاری ندی میں بڑے پیمانے پر شجر کاری کر کے اربن فاریسٹ بنا رہے ہیں، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ کراچی کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ ان اسکولوں میں زیر تعلیم ہر بچہ ایک درخت لگائے اور اس کی نگہبانی کرے تاکہ وہ تناور درخت بن سکے اور یہ شہر سرسبز و شاداب ہوسکے۔