• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھرتیوں کیلئے پولیس ڈپارٹمنٹ نوجوانوں کی دوڑیں لگوا رہا ہے، علی خورشیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ سندھ پولیس میں بھرتیوں کیلئے پولیس ڈپارٹمنٹ نوجوانوں کی دوڑیں لگوا رہا ہے ، ہیٹ ویو کی لہر ہے میں وزیر داخلہ سندھ کو چاہیے کہ اس بات کا فوری نوٹس لیں اور فزیکل ٹیسٹ کا وقت تبدیل کیا جائے۔ پیر کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھرتیوں کے سلسلے میں کراچی کے رزاق آباد اور سعید آباد ٹریننگ سینٹر میں ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں، پورے سندھ میں بھرتیاں ہو رہی ہیں ،فزیکل ٹیسٹ کے مرحلے میں شفافیت موجود نہیں ۔انہوں نے الزام لگایا کہ بھرتیوں کے سلسلے میںپرانی روش اختیار کی جا رہی ہے شہری سندھ کو دور رکھا جا رہا ہے،سندھ کا نوجوان پندرہ سالوں سے چلنے والے نظام کی بھینٹ چڑھ رہا ہے ۔
ملک بھر سے سے مزید