• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوباش شہریوں کی ہوائی فائرنگ، ایک اور نوجوان کی جان لے لی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اوباش شہریوں کی ہوائی فائرنگ کرنے کے شوق نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، کورنگی میں چھت پر سوئے نوجوان کو نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے جانبحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق کورنگی تھانے کی حدود میں گھر کی چھت پر سوئے 14سالہ علی رضا نامعلوم سمت سےآ نے والی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا،اہل خانہ نے صبح اٹھ کر دیکھا تو علی رضا کے سر پر گولی لگی ہوئی جو اور وہ لمبی لمبی سانسیں لے رہا ،جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ،اسپتال میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڈ گیا،پولیس کاکہنا ہےکہ متوفی کو ٹھنڈی گولی لگی ہے جو نامعلوم سمت سے آئی تھی ،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے گولی فرانزک کے لئے بھجوادی ہے ، علی رضا کے والد کا بتانا ہے کہ جاں بحق بیٹا گھر کی چھت پر سو رہا تھا،رات کے کسی پہر نامعلوم سمت سے گولی لگی،میری آنکھ کھلی تو بچہ لمبی لمبی سانسیں لے رہا تھا ، اس کی کوئی چیخ تک نہ نکلی۔متوفی کی دادی کا کہنا تھا کہ علی رضا نویں جماعت کا طالب علم تھا آج پوتے کی سالگرہ کا دن بھی ہے ، 6 ماہ کی عمر میں والدہ کے انتقال کے بعد علی رضا کو پال کر جوان کیا تھا اور آج یہ وقت دیکھنا پڑا۔
ملک بھر سے سے مزید