• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے وسائل کا اختیار دیں، آئی ایم ایف سے جان چھڑا دینگے، محمود اچکزئی

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سر براہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے ہمارے وسائل کا اختیار دیں ہم آئی ایم ایف سے جان چھڑا دینگے ۔ جب تک مقامی لوگوں کا مقامی وسائل پر حق تسلیم کیا جاتا رہے گا پاکستان چلتا رہے گا۔زرداری صاحب کہتے ہیں انہوں نے پارلیمنٹ کو اختیارات د یدیئے۔آپ نے سینیٹ کو وہ اختیار نہیں دیے جو قومی اسمبلی کے پاس ہیں۔پاکستان میں دہشتگردی اور کلاشنکوف کہاں سے آئے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کی شام قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اپنے خطاب میں کیا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ 75سال کے بعد ہم قوم نہیں بنے،ہم کالونی نہیں ہیں ہم کالونی نہ سمجھا جائے، اس ایوان میں بنگالی بھی موجود تھے، ماضی میں بیوروکریسی نے بنگالیوں کی آبادی کے خوف سے آئین نہیں بننے دیا،پاکستان میں آئین کو کوئی تسلیم نہیں کرتا ،آج فاٹا میں غم و غصہ ہے پشتون جانتے ہیں جنگ کیا ہوتی ہے،غریب پشتونوں کوکمزور نہ سمجھا جائے ،یہاں آپریشن کرینگے، لوگوں کے بچوں کو ماریں گے، ان کے گھروں میں گھسیں گے۔
ملک بھر سے سے مزید