• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پاکستان جیسے ملک کیلئے اہم چیلنج ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پاکستان جیسے ملک کیلئے اہم چیلنج ہیں جبکہ بے پناہ مواقع بھی فراہم کر رہی ہےجس سے ہمیں بھرپور استفادہ کرنا چاہئے،وہ فزکس اور عصری ضروریات پر 49ویں بین الاقوامی نتھیاگلی سمر کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہےتھے تقریب میں چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر علی رضا انور سمیت دنیا بھر کے سائنسدانوں اور طلبہ نے شرکت کی،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے ترقی پزیر ملک کیلئے اس بین الاقوامی کانفرس نے سائنسی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی روایت قائم کی ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے حکومت کوانٹم ،کمپوٹنگ اور انجینئرنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے ڈیجیٹل دور کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوے حکومت نے یونیورسٹیوں میں نیشنل سنٹرز آف ایکسی لینس قائم کئے جن سےطلبہ بھرپور استفادہ کر رہے ہیں ۔ سائبر سکیورٹی کی اہمیت تیزی سے بڑھ رہی ہے جبکہ عالمی سائبر سیکورٹی مارکیٹ کا 2026تک 345ارب40کروڑ ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے حکومت نے پاکستان میں کوانٹم ٹیکنالوجیز کی ترقی میں معاونت کیلئے فعال اقدامات کئے ہیں جبکہ سرکردہ تحقیقی اداروں، یونیورسٹیوں اور صنعت کے سٹیک ہولڈرز کیساتھ سٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے کوانٹم ریسرچ اور اختراعی اقدامات میں مزید سرمایہ کاری بھی کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید