• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہت شرما کا لاٹھی چارج، بولرز کی عمدہ کارکردگی، بھارت سیمی فائنل میں

  کراچی(اسٹاف رپورٹر) کپتان روہت شرما کے لاٹھی چارج اور بولرز کی عمدہ کارکردگی نے بھارت کو ٹی 20ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچادیا۔ آسٹریلیا کی لاسٹ فور تک رسائی کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف افغانستان آخری میچ جیت کرسیمی فائنل کھیلنے کی نئی تاریخ رقم کرسکتا ہے ۔ بھارت نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے ہراکر ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھا۔ بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈکپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور5 وکٹ پر 205 رنز بنایا ۔ بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا، ویرات کوہلی صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد کپتان روہت شرما نے 41 گیندوں پر 8 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 92 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر آسٹریلوی بولرز کا بھرکس نکال دیا ۔ وہ پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
اہم خبریں سے مزید