دبئی (اے ایف پی) دبئی نے گزشتہ روزسیلابی پانی کے بہاؤ کے نظام کیلئے22کھرب 29ارب 6کروڑ72لاکھ روپے کے منصوبے کا اعلان کیا،دو ماہ قبل بڑے پیمانے پر سیلاب نے صحرائی ریاست کو تعطل کا شکار کر دیاتھا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پربتایاگیا کہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے اعلان کردہ بارش کے پانی کی نکاسی کا نیٹ ورک 2033 تک مکمل ہو جائے گا۔