لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نےایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی چھوٹی سوچ کا ایک چھوٹا شخص ہے جس نے ہمیشہ اپنے لوگوں کو بدتمیزی، انتشار، نفرت اور الزام تراشی کی سیاست سکھائی ہے، اس نے جو ماضی میں بویا آج وہی کاٹ رہا ہے۔ پاکستان میں سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔سیاسی جماعتیں گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست کے بجائے پاکستان کے بارے میں سوچیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی تنظیم نو کے لیے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 100دن کا وقت دیا ہے ،پارٹی کے لیے محنت کرنے والوں کو آگے لایا جائے گا ۔