• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران باہر آ جاتے ہیں تب بھی کوئی طوفان نہیں آجائیگا، رانا ثناء

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی بالکل کوشش ہوگی کہ بانی پی ٹی آئی کو جتنا ممکن ہوسکے اندر رکھا جائے،ملک کی بہتری اسی میں ہے کہ عمران خان کو پابند رکھا جائے، عمران خان باہر آ جاتے ہیں تب بھی کوئی طوفان نہیں آجائے گا، ایک دو بڑے جلسے ہوجائیں گے پھر راوی چین ہی لکھے گا،سینئر کورٹ رپورٹر عبدالقیوم صدیقی نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں آئین کی تشریح کرنے کی اپروچ میں واضح اختلاف نظر آرہا ہے، سینئر صحافی عمر چیمہ نے کہا کہ عمران خان کیخلاف 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ہونا باقی ہے ابھی صرف ان کی ضمانت ہوئی ہے،عمران خان کی فوری رہائی کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا بیانیہ اور سیاسی ایجنڈا یہی ہے کہ ملک کو غیرمستحکم کیا جائے، ملک میں افراتفری اور فتنہ پھیلایا جائے، حکومت کی بالکل کوشش ہوگی کہ بانی پی ٹی آئی کو جتنا ممکن ہوسکے اندر رکھا جائے،ملک کی بہتری اسی میں ہے کہ عمران خان کو پابند رکھا جائے، ہم عمران خان کو زبردستی نہیں آئین و قانون کے مطابق جیل میں رکھیں گے، عمران خان کیخلاف پہلے بھی مقدمات آئین وقانون کے مطابق بنے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو سزائیں عدالت سے ہی ہوئی ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ووٹ اور مینڈیٹ ہمیں بھی ملا ہے لیکن کسی کو ملک کو نقصان پہنچانے کا مینڈیٹ نہیں ملا، اگر کوئی مینڈیٹ حاصل کرکے ایسا کام کرتا ہے تو مینڈیٹ کی خلاف ورزی کرے گا، عمران خان نے نو مئی اور اس سے پہلے اور بعد بھی مینڈیٹ کی خلاف ورزی کی ہے، عمران خان کو عدالتوں پر حملے کرنے کا کس نے مینڈیٹ دیا تھا، عمران خان باہر آ جاتے ہیں تب بھی کوئی طوفان نہیں آجائے گا، ایک دو بڑے جلسے ہوجائیں گے پھر راوی چین ہی لکھے گا۔
اہم خبریں سے مزید