اسلام آباد (این این آئی)بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف عدت میں نکاح کیس میں سزا معطلی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ (آج)جمعرات کو سنایا جائیگا۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ 3 بجے سنائیں گے، 25 نومبر 2023 کو خاور مانیکا نے سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں شکایت دائر کی تھی۔
خاور مانیکا نے پینل کوڈ سیکشن 34، 496، 496 بی کے تحت درخواست دائر کی، 16 جنوری کو عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی پر فردِ جرم عائد کی گئی۔