• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ کا مختصر ترین سیمی فائنل، 124 گیندوں میں فیصلہ ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں افغانستان اور جنوبی افریقا سیمی فائنل ورلڈ کپ کا مختصر ترین سیمی فائنل ثابت ہوا۔ میچ کا فیصلہ 124 گیندوں میں ہوگیا۔ افغانستان نے 71 اور جنوبی افریقا نے 53 گیندیں کھیلیں۔ اس سے قبل 2014 کے ورلڈ کپ کے راؤنڈ میچ میں سری لنکا کیخلاف نیدر لینڈ کی ٹیم صرف 63 گیندیں کھیل پائی تھی۔ اس سے قبل 2014 میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے سیمی فائنل کا فیصلہ 203 گیندوں میں ہوا تھا۔2021 کے میگا ایونٹ میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم افغانستان کیخلاف 62 گیندیں کھیل کر ڈھیر ہوگئی تھی ، اسی سال نیدر لینڈ ایک بار پھر سری لنکا کے خلاف صرف 60 گیندوں کی مہمان ثابت ہوئی تھی۔

اسپورٹس سے مزید