• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوچ اور کپتان نے اعتماد دیا جس سے اچھا کھیلنے کا موقع ملا، محمد حارث

دبئی(نمائندہ خصوصی)بنگلہ دیش کے خلاف لاہور میں سنچری بنانے کے بعد وکٹ کیپر محمد حارث کو بیٹنگ فارم کی تلاش تھی انہوں نے عمان کے خلاف ون ڈاؤن پر کھیلتے ہوئے66رنز 43 گیندوں پر بنائے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ ان کا کہنا ہے کہ پرفارمنس نہ دینے کا دباؤ تھا لیکن کوچ اور کپتان نے اعتماد دیا جس سے اچھا کھیلنے کا موقع ملا، ٹیم کی ضرورت کے مطابق کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرنے کے لیے تیار ہوں، پاکستان ٹیم کی کوشش ہے کہ اسٹرائیک ریٹ کو بہتر بنایا جائے۔حارث نے کہا کہ بھارت کے میچ کو عام میچوں کی طرح لیں گے۔صائم ایوب کی فارم پر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ انہیں گیند کو دیکھنا چاہیے کہ کس طرح آرہی ہے، کتنی اوپر ہے اور میری تکنیک مجھے کیا بتارہی ہے۔ مجھے کہاں حرکت کرنی چاہیے۔ بیٹر کو کریز پر ٹھہرنے کے لیے عام طور پر صرف چند گیندوں کی ضرورت ہوتی ہے اور غیرضروری شاٹ کھیلنے سے گریز کرنا چاہیے۔ آپ کو بہت زیادہ حرکت کرنے کی ضرورت نہیں، دو سے چار گیندوں کے اندر کھلاڑی محسوس کرسکتا ہے کہ گیند بلے پر کس طرح سے آرہی ہے۔

اسپورٹس سے مزید