• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹیم میں تبدیلی کا امکان نہیں، کوچ

دبئی(عبدالماجد بھٹی)دبئی میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹنٹ کوچ رائن ٹین ڈیس کوٹے نے کہا کہ بھارتی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ,پاکستان کے خلاف بھی ویسی ہی تیاری کر رھے ہیں جیسی دوسری ٹیموں کے لئے کرتے ہیں ایمانداری کی بات ہے بھارت کا حالیہ ریکارڈ کل کے میچ میں اسے فیورٹ بناتا ہےبھارت کا بیلنس اچھا ہے لیکن ایک سو بیس گیندیں اچھی کھیلنی ہوں گی اور ایک سو بیس اچھی بولنگ کرنی ہوں گی۔ بھارتی صحافی نے سوال کیا کہ میچ سے پہلے کسی طور کا احتجاج کیا جا سکتا ہے، بھارتی بورڈ کے مشورے پر چلیں گے۔
اسپورٹس سے مزید