• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنیف محمد ٹرافی، عثمان خان کی سنچری، فہد حسین کی پانچ وکٹیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں ہفتے کو رحیم یارخان میں کوئٹہ کے عبدالواحد بنگلزئی نے حیدرآباد کے خلاف سنچری اورمحمد ابراہیم نے نصف سنچری اسکور کی۔ جواد علی بھٹی نے62رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔حیدرآباد کی دوسری اننگز میں محمد سلیمان نے نصف سنچری بنائی۔کراچی میں کراچی بلوز کے عثمان خان نے ڈیرہ مراد جمالی کے خلاف سنچری بنائی،عمیر بن یوسف نے 95اور رمیز عزیز نے 79رنز ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔فہدحسین نے 84رنز دے کر 5وکٹیں حاصل کیں۔
اسپورٹس سے مزید