دبئی(نمائندہ خصوصی)ایشیا کپ میں میچ کے بعدعمان کے کھلاڑی پاکستان کے ڈریسنگ روم پہنچ گئےکھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور گپ شپ کی۔عمان کے کھلاڑی صفیان محمود کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایٹ ملکوں کو ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ میچ ملنے چاہیے تاکہ ہم بڑی ٹیموں کے ہم پلہ آسکیں۔عمانی کرکٹرز نےشاہین آفریدی، حارث رؤف سمیت پاکستانی اسٹارز کےساتھ تصاویر بنوائیں ۔پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے شرٹ پر آٹوگراف بھی دیئے۔