• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی پولیس کی تماشائیوں کو وارننگ

دبئی(عبدالماجدبھٹی)اتوار کو پاکستان بھارت میچ کے لیےدبئی پولیس نےمیچ سے پہلے تماشائیوں اور عامُ شائقین کو وارننگ جاری کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ قانون توڑنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔پولیس کے مطابق اسٹیڈیم میں تشدد یا بدزبانی ہرگز برداشت نہیں ہوگی، تماشائیوں کو تشدد اور بدزبانی پر ایک سے تین ماہ قید کی سزا ہوگی، دبئی پولیس کاکہنا ہے کہ ہوشیار رہیں ! بدزبانی، نسل پرستی یا تشدد پر دس سے تیس ہزار درہم جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔تماشائیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ، اسٹیڈیم میں مہذب رویہ اپنائیں، ورنہ سخت کارروائی ہوگی ۔تشدد اور بدزبانی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا اعلان کیاگیا ہے۔دبئی پولیس نے شائقین کو کھیل کے دوران مثبت رویے کی واضع ہدایت جاری کی ہے۔
اسپورٹس سے مزید