لندن( نیوز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی قرار پائے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 2024یں سب سے زیادہ کمانے والے 10ھلاڑیوں میں رونالڈو سر فہرست رہے، 40سالہ پرتگالی فٹبالرکرسٹیانو رونالڈونے گزشتہ سال تقریبا 192ملین پاونڈ (72 ارب 28 کروڑ پاکستانی روپے) کمائے۔ گالف کے کھلاڑی جان راہم اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے جن کی آمدن 161.32 ملین پاؤنڈ رہی جب کہ لیونل میسی کل آمدن 99ملین پاونڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو نے آمدن کے معاملے میں اپنے دیرینہ حریف لیونل میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے،یہ دوسرا مسلسل سال ہے جب رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی قرار پائے ہیں۔ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں دیگر بڑے نام بھی شامل ہیں جن میں باسکٹ بال کے مشہور کھلاڑی لیبرون جیمز چوتھے نمبر پر اور اسٹیفن کری نویں نمبر پر ہیں۔فٹبال کی دنیا سے بھی کئی بڑے اسٹارز اس فہرست میں موجود ہیں جن میں کائلن ایمباپے چھٹے نمبر پر، نیمار ساتویں اور کریم بینزیما آٹھویں نمبر پر رہے۔