• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو چھ وکٹ سے شکست دیدی، پہلی کامیابی

دبئی(عبدالماجد بھٹی)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو چھ وکٹ سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کی۔پہلا میچ جیتنے والی بنگلہ دیشی ٹیم کو دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا میچ کا فیصلہ32گیندیں پہلے ہوگیا۔ہفتے کو شیخ زائد اسٹیڈیم ابوظبی میںسری لنکا کے پاتھم نسانکا نے34گیندوں پر 50رنز ایک چھکے اور چھ چوکوں کی مدد سے بنائے۔کامل مشرانے32گیندوں پر دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے46ناٹ آوٹ اور اسالانکا نےدس ناٹ آوٹ رنز بنائے۔بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنائے۔ جاکر علی 41 اور شمیم حسین 42 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، دونوں کی86رنز کی پارٹنر شپ مجموعے کو 139 تک پہنچانے میں کامیاب رہی یہ چھٹی وکٹ کے لئے بنگلہ دیش کا نیا ریکارڈ ہے۔سری لنکا کے اسپنر وانندو ہسارنگا نے انجری سے واپس آنے کے بعد 2 وکٹیں اپنے نام کیں جب کہ دشمانتا چمیرا اور نوان توشارا کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

اسپورٹس سے مزید