• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال میں کشیدگی، ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کے پاکستان کے میچز خطرے میں

دبئی(نمائندہ خصوصی)نیپال میں سیاسی کشیدگی کے باعث ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کے پاکستان کے میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔ ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے میچز نیپال میں کھیلنا تھے پاکستان بلائنڈ ٹیم نے بھارت جانے سے انکار کردیا تھا ۔قومی ٹیم کے انکار کی وجہ سے ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان کے میچز نیپال منتقل کردیئے گئے تھے ۔ نیپال میں موجودہ حالات کی وجہ سے ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز سری لنکا منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔

اسپورٹس سے مزید