• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم اپیلٹ ٹربیونل فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ میں ریفرنس دائر کرنیکی گنجائش

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) کسٹم اپیلٹ ٹربیونل فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ میں ریفرنس دائر کرنیکی گنجائش ہوگی،پرائیویٹ پارٹی ،کسٹم سینئر عہدیداران 30دن کے اندر ریفرنس دائر کر ینگے، 15دن کے اند ر ریکارڈ جمع کرانا ہو گا ، فنانس بل 2024-25ء جو 30جون اتوار کو صدر پاکستان آصف علی زرداری کے دستخطوں کے ساتھ فنانس ایکٹ 2024ء بن جائیگا‘ میں کسٹم ایکٹ میں ایک ترمیم کے ذریعے کسٹم اپیلٹ ٹربیونل کے احکامات کیخلاف ہائیکورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا طریقہ کار تبدیل کر دیا ہے جس کے اہم نقاط درج ذیل ہیں۔ کسٹمز ایکٹ کے سیکشن 196کے تحت اب متاثرہ شخص یا کسٹم کا ڈپٹی کلکٹر یا ڈپٹی ڈائریکٹر یا اس سے اوپر رینک کا افسر کلکٹر یا ڈائریکٹر کیتحریری اجازت سے 30دن کے اندر ہائیکورٹ میں ریفرنس دائر کر سکے گا۔ ریفرنس میں قانونی نکتے یا ملے جلے قانون اور حقیقت کے نکتے اٹھائے جا سکیں گے۔

اہم خبریں سے مزید