راولپنڈی (نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ،جیل ذرائع کے مطابق جمعرات کو سینٹرل جیل راولپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کے سینیٹرشبلی فراز، ترجمان رؤف حسن ،شیخ وقاص اکرم عامر ڈوگر ، عاطف خان ، اورسالار خان کاکڑ نے ملاقات کی ، یہ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی، ذرائع کاکہنا ہے کہ ملاقات میں دوران عدت نکاح پر سیشن کورٹ اسلام آباد کے فیصلے ، ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال ،پارٹی امور اور عزم استحکام آپریشن کے حوالے سے بات چیت کی گئی، ملاقات کے بعد پی پی ٹی آئی رہنما میڈیا ٹاک کئے بغیر جیل سے واپس روانہ ہو گئے ۔