• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، صدارتی انتخابات میں ووٹنگ رات 12 بجے تک جاری رہی

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران میں 14 ویں صدارتی انتخابات میں پولنگ کا انعقاد پرامن طریقے سے طے پاگیا، پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جس میں رات کے بارہ بجے تک توسیع کی گئی تھی۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے تہران میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ انتخابات کا دن ایرانیوں کے لیے خوشی اور مسرت کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے سامنے ملک کی عزت اور آبرو انتخابات میں عوام کی شرکت پر مبنی ہے۔ ملک میں صدارتی انتخابات کیلئے 58 ہزار 640 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے جبکہ بیرون ملک 344 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے۔ الیکشن میں 6 کروڑ 10 لاکھ سے زائد ایرانی ووٹ دینے کے اہل تھے۔

اہم خبریں سے مزید