• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، فائرنگ پی پی کا مقامی رہنما اور یو سی کونسلر قتل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پاکستان پیپلز پارٹی کا مقامی رہنما اور کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ کا یوسی کونسلر جاں بحق ہوگیاتفصیلات کے مطابق عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی سنگر چورنگی انڈس فارما کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے 33سالہ عامر عباسی ولد عزیز عباسی کی سڑک پر دوڑتی موٹر سائیکل کو روک کرفائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جانبحق ہوگیاجبکہ فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل زمین پر گرنے سے موٹر سائیکل پر عا مر عباسی کے ساتھ سوار اسکا بھائی سمیر عباسی کا سر زمین پر لگنے سے شدید زخمی ہوگیا،واقعے کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاش اور زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا،پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے بتایا ہےکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والا عامر عباسی پاکستان پیپلز پارٹی کا مقامی رہنما اور کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ کا منتخب کونسلر تھا،عامر عباسی علاقے میں سماجی طور پر بہت زیادہ متحرک تھاجس کی وجہ سے علاقے میں اس کی مقبولیت بھی بہت تھی ،پیر کوملیر کورٹ سے موٹر سائیکل پر اپنے بھائی کے ساتھ واپس آتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا گیا ہے،ایس ایچ او تھانہ عوامی کالونی ناصر محمود نے بتایا ہےکہ مقتول کورنگی کراسنگ کا رہائشی ہے2017 میں کورنگی میں ممتاز عمرانی نام کے ساتھ کسی بات پر جھگڑے میں دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو زخمی کیا تھا جس پر دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر مقدمات بھی درج ہیں ،ایس ایچ او نے بتایا ہےکہ مقتول کے اہل خانہ نے عامر عباسی کے قتل میں بھی ممتاز عمرانی کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
اہم خبریں سے مزید