• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ دوریوں میں کمی آئی، اسد قیصر

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ ابھی تک صرف رابطے ہیں، جے یو آئی کے ساتھ ابھی باقاعدہ اتحاد نہیں ہوا ہے، مولانا فضل الرحمٰن کیساتھ دوریوں میں کمی آئی ہے، جے یو آئی کیساتھ باقاعدہ مذاکرات اس ہفتے شروع ہوسکتے ہیں، ہمارے خلاف کیسوں میں کوئی جان نہیں ہے، پارٹی سے مخلص لوگوں سے کہتا ہوں پارٹی فورمز پر بات کریں، پی ٹی آئی کسی صورت بھی ڈیل نہیں کرے گی۔تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ ابھی تک صرف رابطے ہیں، جے یو آئی کے ساتھ ابھی باقاعدہ تحاد نہیں ہوا ہے، مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ دوریوں میں کمی آئی ہے، جے یو آئی کے ساتھ باقاعدہ مذاکرات اس ہفتے شروع ہوسکتے ہیں، ہمارے خلاف کیسوں میں کوئی جان نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید