• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چھیننے اور چُرانے والے 9 افراد گرفتار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)قائد آباد ڈویژن پولیس نے موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں چھننے وچوری کرنے والےپانچ گروہوں کےنو کارندوں کو گرفتار کر کے پانچ مسروقہ موٹرسائیکلیں اور ایک چوری شدہ گاڑی برآمد کر لی ۔ایس پی قائد آباد ڈویژن شفیق الرحمن شاہوانی نے جنگ کو بتایا کہ ڈویژن میں کرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے گزشتہ روز ایس ڈی پی او قائدآباد اسحاق چنگیزی ٗایس ایچ او قائد آباد توصیف فرمان اور دیگر عملے کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائیاںں کر تے ہوئے موٹرسائیکل چھننے اور چوری کرنے والے چار گروہ کے سات کارندوں فرقان ٗ عتیق ٗ حبیب اللہ ٗ شہزاد اورکامل کو گرفتار کر کے قائد آباد اور گوالمنڈی کے مختلف علاقوں سے چھنی اور چوری کی گئیں پانچ موٹرسائیکلیں برآمد کر لیا جبکہ خفیہ اطلاع پر انڈسٹریل تھانے کے ایس ایچ او عتیق دستی اور دیگر عملے کے ہمراہ یارو میں چھاپہ مار کر گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کے دو کارندوں عین اللہ اور حضر ت علی کو گرفتار کر کے چوری شدہ گاڑی برآمد کر لی انہوں نے بتایا کہ یہ گروہ علمدار روڈ ٗ نیچاری ٗ مشن روڈ ٗ میکانگی روڈ ٗ کاسی روڈ ٗ سرکی روڈ پر وارداتیں کرتے تھے ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید