کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں عام انتخابات، رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق 650نشستوں کے ایوان میں لیبر پارٹی 410 نشستوں پر کامیاب ، دو تہائی اکثریت حاصل کرلی ، کنزرویٹیو پارٹی 131نشستوں پر کامیاب رہی ۔ کنزرویٹو پارٹی کا 14سالہ اقتدار ختم ہوگیا۔قبل ازیں لاکھوں برطانوی شہریوں نے اپنا حق رائےدہی استعمال کیا ، مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے سے لیکر رات 10بجے تک بلا تعطل ووٹنگ کا عمل جاری رہا جس کے فوری بعد ہی ایگزٹ پول کے نتائج سامنے آگئے ، حتمی انتخابی نتائج مقامی وقت کے مطابق رات 11بجے تک سامنے آئیں گے ۔ یہ 1945کے بعد پہلی بار تھا کہ جولائی کے مہینے میں انتخابات ہوئے جبکہ پہلی بار ووٹرز کیلئے فوٹو آئی ڈی دکھانا لازمی قرار دیاگیا تھا ۔