کوئٹہ(نمائندہ جنگ) دس روز قبل پر چمن پسنجر کے نیچے لیٹ کر خودکشی کی کوشش کرنے والا لیب اسسٹنٹ عامر غوری کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گیا، میت آج کوئٹہ پہنچے گی ،خاندانی ذرائع کے مطابق لوہے کا زہر جسم میں تیزی سے پھیل گیا، وینٹی لیٹر پر منتقل تھا۔تفصیلات کے مطابق 25 جون کو شہباز ٹاؤن کے رہائشی گورنمنٹ شفیق احمد خان شہید سکول کا لیب اسسٹنٹ عامر غوری نے کوئٹہ سے چمن جانے والی ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی، وزیراعلی ٰبلوچستان میر سر فراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پرعامر غوری کا علاج کراچی کے نجی ہسپتال میں کیا جا رہا تھا تاہم وہ جمعرات کی شام دوران علاج انتقال کرگئے۔