• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(خبر نگار خصوصی ) محرم الحرام کی آمد کے موقع پر شہر میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لیےگزشتہ روز گرجا روڈ پر امن واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے کی ۔سید قاسم شاہ, جاوید شاہ, قاضی شکور الٰہی, راجہ جہانگیر سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ،پولیس افسران اور شہریوں نے شرکت کی۔ حاجی ظفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسینؓ نے اسلام کی اپنے خون سے آبیاری کی۔ہم سب کا فرض ہے کہ صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور اتحاد بین المسلمین کا عملی ثبوت دیں ۔
اسلام آباد سے مزید