• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے 400سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے

راولپنڈی‘ چکوال (سٹاف رپورٹر‘ نمائندہ جنگ) گرجا گھروں کی سکورٹی کیلئے 400سے زائد پولیس اہلکاروں نے فرائض سرانجام دیئے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق اتوار کو ضلع بھر کے تمام گرجا گھروں پر موثر انتظامات کئے گئے۔ ایس ایس پی آپریشنز حافظ کامران اصغر کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے حقوق اور امن و امان کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او چکوال واحد محمود کی ہدایت پر کرسچین کمیونٹی اور دیگر عبادت گاہوں پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔
اسلام آباد سے مزید