• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیوب ویلوں میں بے ضابطگیوں پر قائم کمیٹی کو ریکارڈہی نہ مل سکا

راولپنڈی (ساجد چوہدری )راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آ ر ڈی اے) کی طرف سے چک جلال دین کے علاقے میں دو ٹیوب ویلوں کی تنصیب میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام پر قائم انکوائری کمیٹی کو 10دنوں میں مطلوبہ ریکارڈ ہی نہ مل سکا ،دستاویزات کے مطابق ڈائریکٹر آرڈی اے شہزاد ناصر گوندل کی سربراہی میں 27جون کو قائم دو رکنی کمیٹی نے 7دنوں میں واسا کے تحت چک جلال دین کے علاقے میں لگنے والے ٹیوب ویلوں کے حوالے سے بےضابطگیوں کے الزام کی انکوائری مکمل کرکے رپورٹ مجاز اتھارٹی کو فراہم کرنا تھی مگر سیکرٹری انکوائری کمیٹی کی طرف سے زبانی اور پھر تحریری طور پر متعلقہ ٹیوب ویلوں کے حوالے سے ذمہ داران سے ریکارڈ مانگا گیا جو گزشتہ ہفتے کے آخری روز تک انہیں نہیں مل سکا تھا ، ذرائع نے بتایا کہ انکوائری کمیٹی کی طرف سے (آج) پیر کے روز ریکارڈ کے حصول کیلئے واسا کے متعلقہ حکام (واٹر سپلائی ڈائریکٹوریٹ)کو ریمائنڈر جاری کئے جانے کی توقع ہے اور پھر بھی ریکارڈ نہ ملنے کی صورت میں چیئرمین انکوائری کمیٹی مجاز اتھارٹی ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے سے ملاقات کر کے انہیں اس صورتحال سے آگاہ کرینگے، واضح رہے کہ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے نے شہری کی موقع پر ٹیوب ویل نہ لگائے جانے کی شکایت پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی ۔
اسلام آباد سے مزید