• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ختم نبوت کے مسئلہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا،سید مخدوم عباس محمد

اسلام آباد( نیوز رپورٹر ) آستانہ حسینیہ ہمدانیہ بھنگالی میں امیر کبیر علی ولی ہمدانی، پیر سید امام علی ہمدانی ، پیر سید عبداللہ ہمدانی کے 129 ویں عر س کی تین روزہ تقریبا ت اختتام پذیر ہو گئیں عرس کی تقریبات سجادہ نشیں آستانہ بھنگالی پیر سید جابر علی ہمدانی کی زیر صدارت اور چیئرمین تحریک فکر اسلام پیر سید مخدوم عباس محمد ہمدانی کی زیر نگرانی جاری رہیں ۔سید اسداللہ ہمدانی، سید وجاہت علی ہمدانی ، سید راحت علی امام ہمدانی ، سید شجاع محمد ہمدانی بھی شریک رہے۔ صدارتی خطبہ میں مخدوم عباس محمد نے کہا کہ ختم نبوت کے مسئلہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا رسول اللہ ﷺ کی ختم نبوت کا انکاری دائرہ اسلام سے خارج ہے۔
اسلام آباد سے مزید