• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی این ایف جےنے عزاداروں کی سہولت کیلئے عزاداری کنٹرول روم قائم کر دیے

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے ) تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کی مرکزی محرم کمیٹی عزاداری سیل کا اہم اجلاس مرکزی کنوینئرعلامہ راجہ بشارت حسین امامی کی زیرصدارت ہواجس میں محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔کمیٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری بوعلی مہدی نے اجلاس میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ایام عزا کے عزت و احترام کے پیش نظر اور قوم و ملک کے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے حکومتی انتظامات میں تعاون اور عزاداروں کی سہولت کیلئے محرم الحرام کے موقع پر کنٹرول روم قائم کردیئے گئے ہیں جو8ربیع الاول تک کام کرتے رہیں گے۔ ٹی این ایف جے کی مرکزی محرم کمیٹی (عزاداری سیل) کا کنٹرول روم 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔۔علامہ بشارت امامی نے کہا کہ نیز اتحاد و اخوت کا عملی مظاہرہ کرکے دنیا پر ثابت کردیں کہ ہم تمام مکاتب شیر و شکر ہیں اور مشترکہ دشمن کو ناکام کرنے کیلئے اسکے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔
اسلام آباد سے مزید