• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی عدالتوں میں پرائیویٹ افراد کی موجودگی ،مقدمہ درج کرانیکا عندیہ

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) ضلعی دفاتر میں پرائیویٹ افراد کی موجودگی کے بعد وبا ضلعی عدالتوں تک بھی پہنچ گئی ہے۔ضلعی عدلیہ کے سربراہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عبدالرزاق نےتمام جوڈیشل افسران اور تمام عدالتوں کے اہلمدوں کو بھجوائے گے حکم میں کہا ہے کہ زیادہ عدالتوں کے اہلمدوں کے ساتھ پرائیویٹ افراد کے کام کرنے کا نوٹس لیا گیا ہے ۔جو غیر قانونی ہے۔تمام جوڈیشل افسران اس کو چیک کریں اور اگر کسی اہلمد کے ساتھ پرائیویٹ افراد کو بیٹھے ہوئے پائیں توفوری طور پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آفس کو آگاہ کیا جائے۔ اگرکسی اہلمد کے ساتھ کوئی پرائیویٹ شخص کام کرتا ہوا پایا گیا تو اس اہلمد اور پرائیویٹ شخص کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرایا جائے گا۔تمام اہلمدوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنا کام خود کریں۔کسی پرائیویٹ شخص کو ان کے ساتھ بیٹھنے کی اجازت نہیں ہے۔جوڈیشل افسران اس ہدایت پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ادھرصوبائی محتسب پنجاب کے نوٹس لینے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کی ہدایات کے باوجود محکمہ مال کے سرکاری دفاتر میں پرائیویٹ ملازمین کی بھرمار ختم نہیں ہوسکی۔بالخصوص محکمہ مال اور دیگر برانچوں میں پرائیویٹ افراد سرکاری امور انجام دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ریکارڈ روم، تحصیل آفس بالخصوص رجسٹری برانچوں میں پرائیویٹ افراد پائے جاتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید