راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے محرم الحرام کےسلسلہ میں ضلع جہلم کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈی پی او آفس جہلم میں امن کمیٹی کے ممبران، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارج برانچز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ایس پی انویسٹی گیشن جہلم بھی ہمراہ تھے۔ ڈی پی او جہلم نے سکورٹی اور دیگر انتظامات بارے پریزنٹیشن اور بریفنگ دی۔ آر پی او راولپنڈی نے جلوس کے روٹ پر پوائنٹ وائز سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے امام بارگاہوں‘ جلوس کے روٹ اور راستوں میں لگے کیمروں کا جائزہ لیا۔ آرپی او نے بعدازاں تھانہ سٹی، تھانہ سول لائنز اور پولیس خدمت مرکز جہلم کا دورہ کیا۔ آرپی او نے ہدایت کی کہ سنگین مقدمات کی تفتیش سپروائزری افسران اپنی نگرانی میں عمل میں لائیں۔ انصاف کی فراہمی میرٹ اور قانون کی بالادستی سمیت بہترین سروس ڈلیوری ہر یقینی بنایا جائے۔