• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام میں 6 ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی فرائض انجام دینگے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس کے 6ہزار سے زیادہ افسران و اہلکار محرم الحرام میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے۔ ترجمان کے مطابق محرم کے دوران مجموعی طور پر 447جلوس اور 1925مجالس کو سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔ 59حساس جلوسوں اور 274حساس مجالس کیلئے خصوصی نفری تعینات ہو گی۔ ضلعی پولیس، لیڈیز پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس‘ پنجاب ہائی وے پٹرول‘ پنجاب کانسٹیبلری اور ڈولفن فورس کے ساتھ ایک ہزار سے زیادہ رضا کار بھی فرائض سرانجام دینگے۔ سی پی او کی ہدایت پر سینئر افسران خود جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لیکر انتظامات یقینی بنائیں گے۔ جلوسوں کی کنٹرول روم، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانٹیرنگ ہو گی۔ اسلحے کی نمائش اور لاؤڈ سپیکرز پر پابندی کو یقینی بنایا جائیگا۔ ٹریفک پولیس کے 930اہلکار بھی فرائض انجام دینگے۔
اسلام آباد سے مزید