• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کےاتوار بازاروں میں خریداروں کا رش، مہنگے نرخ و شکایا ت برقرار

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت کےاتوار بازاروں میں خریداروں کے رش نے تمام سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ،سٹال ہولڈرز کے رویے بارے شکایات ختم نہ ہو سکیں ، شہر بھر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں اتوار بازاروں کے مقابلے میں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں ، مقررہ سے کافی زیادہ ہونے کے باوجود سٹال ہولڈرز کسی خوف کا شکار نظر نہیں آئے۔ اتوار بازاوں میں، آلو پھیکا90 روپے کلو ، سفید آلو 65 روپے کلو, پیاز 100روپے کلو ،ادراک 692 روپے کلو , دیسی لہسن352 ، کوئٹہ لہسن 420, ٹماٹر 170،سبز توری 96 روپے، کالی توری 96 روپے، ٹینڈا دیسی 185+ روپے ، بھنڈی 165 روپے ، سفید لوکی 112 روپے، اروی 140 ،سبز مرچ 92، شملہ مرچ106 روپے ، لیموں دیسی 420روپے، لیموں چائنا 276 روپے، فراش بین 160روپے فی کلو مقرر تھی، زندہ مرغی 315 روپے اور انڈے 249کی بجائے 250 فروخت کئے جا رہے تھے۔
اسلام آباد سے مزید