• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بھر کی جیلوں میں 12محرم تک تمام افسروں اور اہلکاروں کی چھٹیاں بند

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر کی جیلوں میں12محرم تک تمام افسروں اور اہلکاروں کی چھٹیاں بند کردی گئیں ،آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق پنجاب کی تمام جیلوں کےسپر نٹنڈنٹ، ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ، میڈیکل آفیسر ، پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر جیل فسران 12محرم الحرام تک اپنی ہفتہ وار چھٹی بھی نہیں کریں گے ۔مراسلے میں کہاگیا ہے کہ محرم الحرام میں مجالس کے انعقاد کے لئے ا ہل تشیع قیدیوں کو علیحدہ بارکوں میں رکھا جائے گا ۔جیل افسران و ملازمین کو ہدایات جاری کی جائیں کہ کہ وہ تحمل مزاجی اور بردباری سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں، ایک آفیسر ہمہ وقت اہل تشیع اسیران کی مجلس کی جگہ پر موجود رہے گا اوروائرلیس کے ذریعے انتظامیہ جیل سے رابطہ رکھے گا، مراسلے میں مزیدکہا گیا کہ ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے جیل افسران و ملازمین پر مشتمل ریز رو فورس تشکیل دی جائے گی،جو کم از کم 14جوانوں اور ایک آفیسر پر مشتمل ہو گی ،جیل کے میڈیکل آفیسر اور پیرامیڈیکل سٹاف اہل تشیع اسیر ان کی مجالس کے لئے میڈیکل سہولیات کا مناسب بندوبست رکھیں گے ، ہر قسم کے سامان کو سکیننگ مشین کے ذریعے چیک کرنے کے بعد جیل کے اندر بھیجا جائے گا ۔
اسلام آباد سے مزید