• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام کا آغاز‘ امام بارگاہوں‘ عزا خانوں میں صف ماتم بچھ گئی

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) محرم الحرام کے آغاز پر ملک بھر کی طرح جڑواں شہروں کے امام بارگاہوں، عزا خانوں میں صف ماتم بچھ گئی۔ درگاہیں و تبرکات سجا دیئے گئے جہاں بڑی تعداد میں ماتمی و عزادار رات گئے تک زیارت کیلئے آتے رہے۔ مختلف مقامات پرمجالس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ علی ؑ مسجد، قصر ابو طالب، امام بارگاہ زین العابدین، قدیمی امام بارگاہ، دربار سخی شاہ چن چراغ، امام بارگاہ حفاظت علی شاہ، عزا خانہ ابو محمد رضوی، امام بارگاہ فاطمیہ چٹیاں ہٹیاں، امام بارگاہ قصر الحسنین، قصر سجادیہ، امام بارگاہ ناصر العزاء، امام بارگاہ کرنل مقبول حسین، امام بارگاہ کشمیریاں، امام بارگاہ قصر سجاد، قصر شبیر، مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو، قصر خدیجہ الکبریٰ، مرکزی امام بارگاہ اہلبیتؑ، قصر امام موسیٰ کاظم آئی ٹین، امام بارگاہ حسینہ، امام بارگاہ سخی پیارا، امام بارگاہ سخی شاہ نذر دیوان، امام بارگاہ قصر کاظمیہ، امام بارگاہ جاگیر علی اکبر، مرکزی امام بارگاہ شاہ اللہ دتہ، امام بارگاہ گریسی لائن، شہرائے اسد اللہ، قصر زینب، امام بارگاہ جعفریہ آئن نائن، امام بارگاہ بلتستانیہ، جناح ریڈنگ روم، امام بارگاہ حسینی، امام بارگاہ قمر بنی ہاشم، عزا خانہ علی سرکار نقوی، امام بارگاہ شہیدان کربلا، جامعہ المرتضیٰ جی نائن فور اور دیگر جگہوں پر مجالس عزا ہوئیں۔ علامہ قمر زیدی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ عزا داران مظلوم کربلا نے بڑی تعداد میں بارگاہ امام عالی مقام میں پرسہ پیش کیا۔
اسلام آباد سے مزید