• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سیزن میں کرکٹ ٹیم آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے دورے کریگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کر کٹ ٹیم 2024-25 میں آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقا کے دورہ کرے گی۔ آسٹریلیا میں تین ون ڈے ، تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز ہوں گے۔ 4 نومبر کو پہلا ون ڈے میلبرن،8 نومبر کو دوسرا ون ڈے ایڈیلیڈ،10 نومبر کو تیسرا ون ڈے پرتھ میں ہوگا۔ 14نومبر کو پہلا ٹی ٹوئنٹی برسبین،16 نومبر کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی سڈنی،18 نومبر کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی ہوبارٹ میں ہو گا۔ دورۂ زمبابوے میں شیڈول کے مطابق ون ڈے میچز 24 ، 26 اور 28 نومبر جبکہ ٹی 20 میچز بولاوایو ، یکم ،3 اور 5 دسمبر کو ہونگے، تمام میچز بولاوایو میں کھیلے جائینگے۔ پاکستان ٹیم دورۂ جنوبی افریقا میں تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ کھیلے گی ۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی 10 دسمبر کو ڈربن، دوسرا 13 دسمبر کو سنچورین جبکہ تیسرا 14 دسمبرکوجوہانسبرگ میں ہوگا۔ ون ڈے میچز 17، 19 اور 22 دسمبر کو بالترتیب پارل، کیپ ٹاؤن اور جوہانسبرگ میں ہونگے۔ سنچورین 26سے 30 دسمبرتک پہلے جبکہ کیپ ٹاؤن 3 سے 7 جنوری تک دوسرے ٹیسٹ کے میزبان ہونگے۔

اسپورٹس سے مزید