• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کو حتمی شکل دیکر اعلان کرنا انتہائی اہم، محسن نقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے قبل پانچ اہم ممالک کی ٹیموں کے دورے، چیمپئنز ٹرافی میں سات ممالک کی شرکت اور آٹھ ماہ میں بارہ ٹیموں کی میزبانی بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی اہمیت اجاگر کرنے میں اہم ثابت ہوگی، ہوم انٹرنیشنل سیزن میں 12 ٹیموں کی میزبانی قوم کی کرکٹ سے محبت اور پی سی بی کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے۔ 2024-25 کے ہوم انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کو حتمی شکل دینا اور اس کا اعلان کرنا انتہائی اہم تھا۔ دریں اثنا بنگلہ دیش ، ویسٹ انڈیز اور انگلش کرکٹ بورڈ حکام اپنی ٹیموں کے دورے پاکستان کے حوالے سے خاصے پرجوش ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چودھری کا کہنا ہے کہ یہ سیریز ہمارے لیے اہم امتحان لیکن ساتھ ہی اس فارمیٹ میں ہماری پیش رفت کو ظاہر کرنے کا موقع بھی ہے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹیو جانی گریوو نے کہا ہے کہ دو عشروں میں یہ پاکستان میں ہماری پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔ ہم ایک بار پھر دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ گلڈ کا کہنا ہے کہ ہم اکتوبر میں دورئہ پاکستان کیلئے بہت پرجوش ہیں۔

اسپورٹس سے مزید