• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل میں بھوک ہڑتال پر مشاورت کر رہا ہوں‘ عمران خان

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر اعظم اوربانی پی ٹی آئی عمران خان نےکہاہے کہ میں جیل میں بھوک ہڑتال کرنے کے بارے میں مشاورت کر رہا ہوں، اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں بھوک ہڑتال کروں گا‘ اگر پارٹی رہنماؤں کو مجھ سے ملاقات کی اجازت مل جاتی تومیں ان کے اختلافات ختم کروادیتا۔‘مذاکرات اور بات چیت کا وقت آٹھ فروری کو گزر گیا ہے۔ اوپر بیٹھے طاقت ور یہ چاہتے تھے کہ وہ گارنٹی دیں کہ اقتدار میں آکر ان پر ہاتھ نہیں ڈالیں گے‘ میں وقت کے یزید کی کبھی غلامی نہیں کروں گا۔ جیل میں مرنے کے لیے تیار ہوں۔ جب تک زندہ ہوں میں یہ جنگ لڑوں گا‘میں لا الہ الا اللہ کہنے والا ہوں۔مریم نواز، نواز شریف اور خواجہ آصف کے بیانات کی ویڈیوز موجود ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت کو کہوں گا کہ ان کی ویڈیوز نکال کر ان پر مقدمات درج کریں۔پی ٹی آئی اور ان کے مقدمات کے ہر بینچ میں چیف جسٹس کیسے آ جاتے ہیں؟ہمارے وکلا کا خیال ہے کہ ہمیں انصاف نہیں ملے گا اس لیے ہمارے کیسز کسی اور کو سننے چاہئیں‘جمعہ کو اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے بعد وہاں موجود صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھاکہ افغانستان کے ساتھ تعلقات مضبوط نہ ہونے تک ٹی ٹی پی سے جنگ نہیں جیت سکتے‘آپ طالبان کے خلاف آپریش کریں گے تو وہ بھاگ کر افغانستان کے اندر چلے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید