پشاور(صباح نیوز)پشاورپولیس نے محرم الحرام سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی۔پشاور پولیس نے محرم الحرام2024 کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کی خاطر جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔ خصوصی سکیورٹی پلان کے مطابق ضلع بھر میں 14ہزار پولیس افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ شہر میں سکیورٹی مزید بہتر بنانے کی خاطر جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سنٹر قائم کیا گیا ہے جہاں تمام روٹس اور دیگر اہم و حساس مقامات اور مشتبہ افراد کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی کڑی نظر رکھی جائے گی۔ تمام اہم تقاریب اور جلوسوں کوبھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ گزرگاہوں میں موجود تمام اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے جائیں گے